ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل انجمن اینگلو ہائی اسکول کے سالانہ جلسہ میں الیاس پاشا اور عبدالرحمن اساتذہ کی تہنیت

بھٹکل انجمن اینگلو ہائی اسکول کے سالانہ جلسہ میں الیاس پاشا اور عبدالرحمن اساتذہ کی تہنیت

Thu, 17 Jan 2019 21:22:48    S.O. News Service

بھٹکل  :17؍جنوری (ایس او نیوز) حال ہی میں منعقدہ انجمن اینگلواردو ہائی اسکول کے سالانہ جلسےمیں طویل تدریسی خدمات انجام دینےو الے اساتذہ محمد الیاس پاشا اور عبدالرحمن کی شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت کی گئی ۔

چتردرگہ ضلع سے تعلق رکھنے والے استاد محمد الیاس پاشا نومبر 1981میں بحیثیت مدرس انجمن ہائی اسکول میں اپنی خدمات شروع کیں۔ 26برسوں تک اردو، انگریزی اور سماجی سائنس مضامین کی تدریسی خدمات انجام دینے کے بعد جون 2018میں وہ سبکدوش ہوئے۔ اور آج بھی وہ انجمن ہائی اسکول میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اسی طرح 18نومبر 1978 کو انجمن میں مدرس کے طورپر  جوائن  ہونے والے دھارواڑ کے استاد عبدالرحمن سومن کوپا نے تقریبا ً سبھی مضامین کی تدریس کی۔ اور قریب 40سال تک  طویل تدریسی خدمات انجام دینے کے بعد مئی 2018کو وظیفہ یاب ہوئے۔ خیال رہے کہ دبئی میں منعقدہ  کبڈی ٹورنامنٹ میں بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہونے پر وہاں انجمن کے طلبا کی طرف سے ان کی تہنیت کی گئی تھی۔

اس موقع پر انہوں نے ساحل آن لائن سے بات  کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے  ٹکنالوجی نہ ہونے کے باوجود طلبا پڑھائی کے شوقین ہوا کرتے تھے آج ٹکنالوجی حد درجہ ترقی پانے کے بعد بھی طلبا میں وہ شوق نہیں ہے  انہوں نے کہاکہ  طلبا کو گھروں میں زیادہ پڑھائی کی طرف توجہ دلانے کی ضرورت پر زور دیا۔  اس موقع پر دونوں اساتذہ نے انجمن کے سابقین خاص کر عبدالغنی محتشم، بدرالحسن معلم مرحومین اور دامدا حسن شبر کی  سرپرستی و شفقت کو خراج عقیدت پیش کیا۔


Share: