ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل انجمن بی بی اے کی طالبہ التمش طاہرہ کی شاندار کامیابی ؛ کرناٹکا یونیورسٹی میں ملا تیسرا رینک

بھٹکل انجمن بی بی اے کی طالبہ التمش طاہرہ کی شاندار کامیابی ؛ کرناٹکا یونیورسٹی میں ملا تیسرا رینک

Wed, 19 May 2021 18:17:30    S.O. News Service

بھٹکل:19؍ مئی (ایس اؤ نیوز) انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر اپلیکیشن بھٹکل کی طالبہ التمش بنت محمد الطاف طاہرہ نے بی بی اے امتحانات میں شاندار کامیابی درج کرتے ہوئے  کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ میں تیسرا رینک حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں ۔ 

یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق طالبہ التمش نے بی بی اے کےفرسٹ سیمسٹر میں 85.33فی صد۔ سکینڈ سم میں 88فی صد۔ تھرڈ سم میں 92.27فی صد۔ فورتھ سم میں 92فی صد۔ ففتھ سم میں 89.5فی صد اور فائنل سم میں 88.16فی صد نمبرات حاصل کرتےہوئے  جملہ  89.54فی صد کے ساتھ یونیورسٹی کی سطح پر تیسرا رینک حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ  دھارواڑ میں منعقد ہونے والے کانویکیشن  پروگرام میں انہیں  سند سے نوازاجائے گا۔ فی الوقت التمش انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ بھٹکل میں ایم بی اےکے کورس میں زیر تعلیم ہے۔

خیال رہے کہ انجمن بی بی اے دھارواڑ کی طالبہ عرشیہ توٹ گتی نے 92.31فی صد کے ساتھ یونیورسٹی سطح پر اول رینک اور کے ایل ای۔ بی بی اے ہبلی کالج کی طالبہ ثانیہ ملا نے 91.72فی صد کے ساتھ یونیورسٹی میں  دوسرا رینک حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

بھٹکل کی طالبہ کے پوری  کرناٹکا یونیورسٹی میں تھرڈ رینک حاصل کرنے پر   انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر ایڈوکیٹ مزمل قاضیا، جنرل سکریٹری جناب صدیق اسماعیل ، ایڈیشنل جنرل سکریٹری اسحاق شاہ بندری  سمیت  کالج بورڈ سکریٹری ، عہدیداران، پرنسپال ، و اساتذہ سمیت   کالج طلبہ  نے بھی  التمش  اور اس کے والدین   کو مبارکبادپیش کی ہے۔


Share: