ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل انجمن کالج ٹیم نے جیتا وی ٹی یو زونل لیول کرکٹ ٹورنامنٹ؛ فائنل میں کینرا کالج مینگلور کو دی سخت مقابلے کے بعد شکست

بھٹکل انجمن کالج ٹیم نے جیتا وی ٹی یو زونل لیول کرکٹ ٹورنامنٹ؛ فائنل میں کینرا کالج مینگلور کو دی سخت مقابلے کے بعد شکست

Mon, 03 Apr 2017 21:00:35    S.O. News Service

بھٹکل:3/اپریل(ایس اؤنیوز) وشویشوریا ٹکنکل یونیورسٹی کے منگلورو زونل لیول پر منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ ٹیم نے اپنی  حریف ٹیم  کینرا کالج منگلورو کو ایک سخت مقا بلے میں شکست دیتے ہوئے خطاب جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھٹکل کالج ٹیم نے اب  انٹر زونل لیول کے لئے کوالیفائی کرلیا  ہے۔

مینگلور کے فادر مولر میدان میں منعقدہ اس زونل لیول کرکٹ ٹورنامنٹ میں جملہ 16 کالج کی ٹیموں نے حصہ لیا تھا جس میں بھٹکل انجمن کالج اور کینرا کالج مینگلور فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئیں تھیں۔ 

فائنل میں بھٹکل انجمن نے ٹاس جیت کر پہلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 30 اووروں میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 170 رن بنائے،جس میں نعمان طاہرہ نےصرف 33 گیندوں میں 53رن بنائے جس میں پانچ چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔اسی طرح زید مشتاق نے 41 رن بناتے ہوئے انجمن کالج ٹیم کو ایک اچھا اسکور فراہم کرنے میں تعائون کیا۔

جواب میں کینراکالج مینگلور نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش  کرتے ہوئے متعلقہ رن حاصل کرنے کی پوری کوشش کی۔ دیپک اور بال کرشنا نے بالترتیب 53 اور 51 رن بناتے ہوئے بھٹکل کالج کے لئے سخت مشکلات کھڑی کردی۔ ان دونوں نے تیسرے وکٹ کی ساجھے داری میں 95 رن بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو جیت کے قریب لے گئے تھے، مگر ایسے مشکل حالات میں شمیر نے بالا کرشنا کو نعمان کے ہاتھوں کیچ کراتے ہوئے پویلین واپس بھیج دیا تو دیپک ، اسفان کے ڈائرکٹ وکٹوں پر آئے ہوئے تھرو پر رن آوٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے، ان دونوں کے آوٹ ہونے کے بعد نعمان طاہرہ نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس طرح فائنل کا یہ مقابلہ بھٹکل انجمن کالج ٹیم صرف چار رنوں سے جیت گئی ۔

انجمن ٹیم کی اس شاندار  جیت پر انجمن  کے عہدیداران ، پرنسپال ، عملہ اور دیگر شائقین نے مبارکباد پیش کی ہے۔ واضح رہے کہ انجمن انجنئیرنگ کالج کی ٹیم اگلے مرحلے میں میسور میں منعقد ہونے والے انٹرزونل لیول کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔

 


Share: