بھٹکل:9/ نومبر (ایس اؤنیوز)انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے زیر پرستی چلنے والے انجمن کالج آف ایجوکیشن بھٹکل نے کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے زیر اہتمام منعقد ہوئے بی ایڈ فسٹ اور تھرڈ سمسٹر کے امتحانات میں 100فی صدی نتائج درج کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتےہوئے نئی تاریخ رقم کی ہے۔
کالج کی پرنسپال محترمہ ذکیہ سلطانہ زرزری کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بی ایڈ فسٹ سمسٹر کے امتحان میں شریک 37طلبا میں سے 33امتیازی (ڈسٹنکشن ) اور 4فرسٹ کلاس درجہ میں کامیا ب ہوئے ہیں ،تو تھرڈ سمسٹر کے امتحانات میں شریک31طلبا میں سے 30امتیازی اور 1فرسٹ کلاس درجہ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہوئے شہر بھٹکل اور انجمن کا نام روشن کیا ہے۔ دونوں سمسٹر میں 100فی صد نتائج داخل کرنا اپنے آپ میں ایک تاریخ ہے۔انجمن کے تعلیمی اداروں کی روز افزوں تعلیمی ترقی کی یہ ایک واضح و روشن مثال ہے۔ دونوں سمسٹر امتحانات کے نتائج اور اعلیٰ نمبرات سے کامیاب طلبا کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔
امتحانات امتحان میں شریک کل طلبا امتیازی فسٹ کلاس شرح
بی ایڈ فسٹ سمسٹر 37 33 04 %100
بی ایڈ تھرڈ سمسٹر 31 30 01 %100
بی ایڈ فسٹ سمسٹر کےامتحانات میں اعلیٰ نمبرات حاصل کردہ طلبا کے نام اور شرح
1۔ ودیا ۔ایم۔ نائک 526 امتیازی %87.66
2۔الماس نورا 525 امتیازی %87.50
3۔امینہ بانو 523 امتیازی %87.16
4۔ودیا شری گانیگا 517 امتیازی %86.16
5۔ سہانہ 516 امتیازی %86.00
بی ایڈ تھرڈ سمسٹر کے امتحانات میں اعلیٰ نمبرات حاصل کردہ طلبا کے نام اور شرح
1۔قمر النساء 534 امتیازی %89.00
1۔جیویتا نائک 534 امتیازی %89.00
2۔سُدھا نائک 533 امتیازی %88.83
3۔سورنا پٹگار 531 امتیازی %88.50
4۔کرن دیواڑیگا 529 امتیازی %88.16
5۔ شیتل نائک 527 امتیازی %87.83
بی ایڈ کالج کے نتائج پر کالج بورڈ سکریٹری آفتاب قمری نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ سب سے پہلے کالج کی پرنسپال ، اساتذہ اور طلبا کو مبارکبادی پیش کرتاہوں۔ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے زیر اہتمام چلنے والے تعلیمی اداروں کی کارکردگی سال بہ سال ہورہی تعلیمی ترقی بہتر و روشن مستقبل کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ انجمن کالج آف ایجوکیشن کے بی ایڈ فسٹ اور تھرڈ سمسٹر میں 100فی صد نتائج حاصل کرتے ہوئے شاندار تاریخ رقم کی ہے۔ فسٹ اور تھرڈ سمسٹر کے تمام طلبا امتیازی اور فسٹ کلاس میں کامیاب ہونا انجمن کے تعلیمی معیار کو واضح کرتاہے۔ اسی طرح شہر کے ہر طبقہ اور دھرم کے لئے اپنے تعلیمی اداروں کو کھلا رکھتے ہوئے پچھلے ایک صدی سے جو تعلیمی انقلاب برپا کیا ہے اس کی کٹر فرقہ پرست بھی ستائش کرتےہیں اور اس کا احسان مانتے ہیں۔ آج میرے جیسے کئی افراد جن اعلیٰ مقامات پر فائز ہیں اور کامیاب زندگی کے مالک ہیں وہ سب اسی انجمن کی دین ہونے کی بات کہی۔
اس موقع پر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے سرپرست ڈاکٹر سید خلیل الرحمن ایس ایم، صدر عبدالرحیم جوکاکو، جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل، ایڈیشنل جنرل سکریٹری محمد اسحق شاہ بندری سمیت تمام عہدیداران ، ممبران اور دیگر تعلیمی ماہرین نے کالج پرنسپال، اساتذہ اور دونوں سمسٹر میں کامیاب طلباکو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ادارہ ساحل آن لائن بھی انتظامیہ ، کالج پرنسپال،اساتذہ اور طلبا کو مبارکبادی پیش کرتاہے۔