بھٹکل:3/ جولائی(ایس او نیوز(محکمہ پولس میں گذشتہ 24سالوں سے خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوش ہوئے معاون سب انسپکٹر گجانن بھٹ ہندیگون کا بھٹکل دیہی پولس تھانے میں سی پی آئی پرشانت نایک کی صدارت میں منعقدہ پروگرام میں تہنیت کرتے ہوئے انہیں الوداع کیا گیا ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پولس انسپکٹر پرشانت نائک نے کہاکہ موظف گجانن بھٹ نے کورگ میں اپنی سروس کا آغاز کیا تھا جس کے بعد اترکنڑا ضلع میں مختلف مقامات پر رہتے ہوئے ایک طویل عرصے تک خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوش ہورہے ہیں۔ انہوں نے گجانن بھٹ کی وظیفہ یاب زندگی بہتر ہونے کی نیک تمنا ظاہر کی۔ تہنیت قبول کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے اے ایس آئی گجانن بھٹ نے کہاکہ سبکدوشی ہرایک ملازم کے لئے لازمی ہے، اپنی سروس میں اعلیٰ افسران اور عوام سے بہتر تعلقات رکھنے سے ہی تعاون حاصل ہوتاہے ، اورمجھے اپنی پوری سروس میں ہرایک کا بھرپور تعاون ملا۔ پی ایس آئی منجپا ، اے ایس آئی نوین بورکر ، گوند دوڈمنی اور دیگر عملہ پروگرام میں موجود تھا۔