ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تربیت ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے سماجی خدمتگار سید حسن برماور اور پی ایس آئی کے عہدے پر تقرر ہوئے مشہد احمد شیخ کی تہنیت

بھٹکل تربیت ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے سماجی خدمتگار سید حسن برماور اور پی ایس آئی کے عہدے پر تقرر ہوئے مشہد احمد شیخ کی تہنیت

Sat, 21 Dec 2019 21:17:51    S.O. News Service

بھٹکل:21؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)نیو شمس اسکول بھٹکل کے 48ویں سالانہ جلسے میں تربیت ایجوکیشن سوسائٹی بھٹکل کے اہم رکن ، سماجی خدمتگار سید حسن برماور کی حیاتی خدمات کے اعتراف میں ادارے کی طرف سے  ان کی شال پوشی کرتےہوئے تہنیت کی گئی ۔

جلسے کے دوران ڈائس پر موجود سبھی مہمانوں نے انہیں شال پوشی کی  اور میمونٹو پیش کرتےہوئے عزت بخشی ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ادارے کو ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے ، خاص کر نئی نسل کو آگے آنے کی تلقین کی ۔ مولانا سید زبیر ایس ایم نے سید حسن برماور کی خدمات پر روشنی ڈالی ۔

پرائڈ آف شمس: اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد مختلف میدانوں میں خدمات انجام دے رہے شمس الومنی کے لئے مختص ’ پرائڈ آف شمس-2019‘ایوارڈ امسال 2001 میں اسکول میں  تیسری تک تعلیم حاصل کرکے اعلیٰ منازل پر پہنچ کر پی ایس آئی کے طورپر تقرر ہوئے مشہد احمد شیخ کو ایوارڈ سےنوازتے ہوئے ان کی تہنیت کی گئی ۔ اس موقع پر ادارے کے صدر محمد اسماعیل محتشم سمیت کئی ذمہ داران وغیرہ موجود تھے۔

21-bkl-03-mushahid_shaikh1.jpeg


Share: