ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تعلقہ شرالی اور بیلکے میں 23اور26ستمبر کو پی یوکالج طلبا کے ضلعی سطح کے کھیل مقابلوں کا انعقاد

بھٹکل تعلقہ شرالی اور بیلکے میں 23اور26ستمبر کو پی یوکالج طلبا کے ضلعی سطح کے کھیل مقابلوں کا انعقاد

Sun, 22 Sep 2019 20:07:07    S.O. News Service

بھٹکل :22؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع محکمہ تعلیمات عامہ اور پرنسپالس اینڈ لکچررس اسوسی ایشن بھٹکل تعلقہ کے اشتراک سے اترکنڑا ضلع پی یوکالج کے ضلع لیول کھیل مقابلے شرالی کے جنتا ودیالیا اور سرکاری ہائی اسکول بیلکے میں بالترتیب 23اور 26ستمبر2019کو منعقد ہونگے۔

بھٹکل سرکاری پی یوکالج بھٹکل کے پرنسپال وسنت رائے گاؤنکر نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 23ستمبر کو سرکاری ہائی اسکول بیلکے کے میدان میں اتھلیٹکس مقابلے ہونگے تو 26ستمبر کو جنتا ودیالیا شرالی کے میدان  میں گروپ گیمس کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کھیل مقابلوں میں اترکنڑا ضلع کے مختلف مقامات سے قریب 1400سے 1500کھلاڑی شریک ہونےکے امکانات ہیں۔ پی یوکالج پرنسپال اینڈ لکچررس اسوسی ایشن کی جانب سے کھلاڑیوں، اساتذہ ودیگر عملے کی رہائش اور طعام کا انتظامات کئے جانے کی جانکاری دی ہے۔


Share: