ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تعلقہ میں پولیو مہم کا آغاز : پانچ سال سے کم عمر بچوں کو دیا جائے گا پولیو ڈراپ

بھٹکل تعلقہ میں پولیو مہم کا آغاز : پانچ سال سے کم عمر بچوں کو دیا جائے گا پولیو ڈراپ

Sun, 27 Feb 2022 20:01:28    S.O. News Service

بھٹکل :27؍ فروری (ایس اؤ نیوز) ضلع انتظامیہ ، ضلع پنچایت ، ضلع محکمہ صحت عامہ اور خاندانی فلاح وبہبود اترکنڑا اور سرکاری اسپتال  بھٹکل کے اشتراک سے تعلقہ سرکاری اسپتال میں 5سال سے کم عمر والےبچوں کے لئے منعقد کئے گئے پلس پولیو مہم کا رکن اسمبلی سنیل نائک نے اجراء کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتےہوئے رکن اسمبلی نےکہاکہ فی الحال ہماراملک پولیو سے نجات پاچکا ہے، پولیو سےہونےو الی بیماری دور ہوچکی ہے اور لوگ اطمینان سےہیں۔ حالیہ طورپر عوام کے لئے پریشانی کا باعث بنے کورونا کےلئے بھی ٹیکہ ڈھونڈکر راحت دی گئی ہے۔ دو ٹیکوں کے بعد بوسٹر ڈوز کی ٹیکہ کاری جاری ہے۔ آج کے دن عوام بھٹکل اسپتال سے بہت قریب ہورہے ہیں ریاست میں ایک مثالی اسپتال کے طورپر جاناجارہاہے۔

بھٹکل کی اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی نے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ پولیو سےنجات دلانےمیں روٹری کلب کا بہت بڑا رول ہے۔پولیو کو  ہر ایک تک پہنچانے کےلئے قریب قریب مراکز بنائے گئے ہیں۔ عوام سے انہوں نے استفادے کی اپیل کی۔ کارگزار تحصیلدار اشوک بھٹ ، روٹری کلب صدر راگھویندر نائک نے بھی اپنے خیالات کااظہارکیا۔ بھٹکل تعلقہ پنچایت افسر پربھاکر چکنمنے موجود تھے۔ بھٹکل سرکاری اسپتال کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت نے استقبال کرتےہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے۔


Share: