ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تعلقہ میں کروناوائرس کی روک تھام کے لئے تعلقہ انتظامیہ کی طرف سے احتیاطی تدابیر و اقدامات

بھٹکل تعلقہ میں کروناوائرس کی روک تھام کے لئے تعلقہ انتظامیہ کی طرف سے احتیاطی تدابیر و اقدامات

Fri, 20 Mar 2020 20:06:19    S.O. News Service

بھٹکل:20؍مارچ(ایس اؤ نیوز) تعلقہ میں کرونا وائرس (کووڈ -19)کی روک تھام کو لے کر پیشگی ، احتیاطی تدابیر و اقدامات کے متعلق بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ایس بھرت نے پریس کانفرنس جاری کرتے ہوئےبتایا ہے کہ آج یعنی 20مار چ کو کوئی بھی کورونا مشتبہ مریض نہیں پایاگیاہے۔

پریس ریلیز کے مطابق تعلقہ کے سرپن کٹہ ، کونٹووانے ، شرالی چک پوسٹوں پر سختی سے جانچ کی جارہی ہے، اترکنڑا ضلع کے باہر والوں کو اور سیاحت کامقصد لے کر آنے والوں پر پابندی لگائی جارہی ہے۔ مندروں میں پوجا وغیرہ ادا کرسکتے ہیں ، لیکن بھگتوں کو مندر جانے پرپابندی ہے۔ ریلوے کے ذریعے آنےو الوں کی جانچ کے لئے بھٹکل ، مرڈیشور اور ہوناور کے ریلوے اسٹیشنوں پر پولس کو تعینات کرتے ہوئے ضلع کے باہروالوں اور سیاحت کے لئے آنے والوں کو روکا جارہاہے۔ گرام پنچایت، پٹن پنچایت اور میونسپالٹی کے حدود میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مائک کے ذریعے اعلانات جاری ہیں۔


Share: