بھٹکل ،27؍اپریل (ایس او نیوز) اتی کرم داروں کے حقوق کے لئے سرگرم 'ہوراٹا سمیتی' کے صدر رویندرا نائک کا کہنا ہے کہ ضلع شمالی کینرا میں جنگلاتی زمین پر بسنے والوں کے خلاف محکمہ جنگلات کے عملہ اور افسران کی زیادتیاں سب سے زیادہ بھٹکل تعلقہ میں سامنے آ رہی ہیں ۔
انہوں نے بھٹکل میں عمر اسٹریٹ ، جالی اور دوسرے علاقوں کو دورہ کرنے اور محکمہ جنگلات کی زیادتیوں سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کرنے کے بعد یہ بات کہی ۔ جنگلاتی زمین پر بسنے والوں کے حقوق کے تعلق سے ریاستی اور مرکزی حکومت کے قوانین موجود رہنے کے باوجود محکمہ جنگلات کا عملہ غیرقانونی طور پر اپنا ظلم و ستم جاری رکھے ہوئے ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ 30 اپریل کو ہوراٹا سمیتی کی طرف سے بھٹکل محکمہ جنگلات کے افسران کے ساتھ اس مسئلہ پر کھل کر بات چیت کی جائے گی ۔