ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تعلقہ میں  رنگوں کا تہوار ہولی منایا گیا

بھٹکل تعلقہ میں  رنگوں کا تہوار ہولی منایا گیا

Sun, 12 Mar 2017 21:49:55    S.O. News Service

بھٹکل13/مارچ    (ایس او نیوز)بھٹکل تعلقہ کے مختلف دیہاتوں اور شہر کے کئی جگہوں پر رنگوں کا تہوار ہولی  منایا گیا۔ جہاں خاص کر نوجوان لڑکوں نے ایک دوسرے کو رنگ لگا کر خوشی منائی ،پھر اس کے بعد نہا دھوکر پوجاپاٹ کرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کیں۔

سرکاری ڈگری کالج میں بھی ہولی کے موقع پر پیر کو طلبہ نے ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر ہولی کا تہوار منایا۔ یہاں اس موقع پر پولس کا مناسب بندوبست کیا گیا تھا کہ طلبہ کے پھینکے گئے ہولی کے رنگ سے راہگیروں کو تکلیف نہ پہنچے۔

خیال رہے کہ ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر منایا جانے والا ہولی کا یہ تہوار پورے ملک میں منایاجارہا ہے۔


Share: