ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تعلقہ کے بینگرے کی جنتاکالونی میں نئی سڑک کا ایم ایل اے کے ہاتھوں افتتاح

بھٹکل تعلقہ کے بینگرے کی جنتاکالونی میں نئی سڑک کا ایم ایل اے کے ہاتھوں افتتاح

Sun, 04 Jul 2021 19:18:09    S.O. News Service

بھٹکل:4جولائی (ایس اؤ نیوز)بینگرے پنچایت حدود کے جنتاکالونی میں رکن اسمبلی کے فنڈ سے تعمیر کردہ نئی سڑک کا رکن اسمبلی  سنیل نائک نے افتتاح کیا ۔ اس موقع پر عوام نے رکن اسمبلی کی امداد پر  شکرانہ کے طورپر ان کی تہنیت کی۔

رکن اسمبلی نے بتایا کہ چند دن پہلے جنتاکالونی کے عوام ان سے ملنے پہنچے تھے اور  کہا تھا کہ گذشتہ 25برسوں سے ہم لوگ ہر  رکن اسمبلی سے سڑک کامطالبہ کررہے ہیں ،ہرکوئی وعدہ کرتا ہے  لیکن ابھی تک وعدہ وفانہیں ہوا اور کسی نے سڑک تعمیر کرکے نہیں دی۔

ایم ایل اے سنیل نائک نے بتایا کہ عوام کے اس مسئلہ کو حل کرنے کا میں نے وعدہ کیا  اوروعدہ کے مطابق  میں  نے  متعلقہ  علاقہ میں  سڑک کی  تعمیر شروع کردی، کانکریٹ کی سڑک تیار ہونے کے بعد آج اتوار کو میرے ہی ہاتھوں اس سڑک کا  افتتاح کیا گیا ہے۔


Share: