ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تعلقہ ہونگدے کی سرکاری پرائمری اسکول میں فائر برگیڈ دستہ کی جانب سے  آگ بجھانے کی عملی نمائش  

بھٹکل تعلقہ ہونگدے کی سرکاری پرائمری اسکول میں فائر برگیڈ دستہ کی جانب سے  آگ بجھانے کی عملی نمائش  

Wed, 06 Feb 2019 21:43:03    S.O. News Service

بھٹکل:06؍فروری (ایس او نیوز)کرناٹکا فائر برگیڈ دستہ بھٹکل ، امبیڈکر یوتھ سنگھا ہونگدے ، سندھو یوتھ سنگھا ہونگدے کے اشتراک سے تعلقہ کے ہیبلے گرام پنچایت حدود کے ہونگدے  کی سرکاری ہائر پرائمری اسکول میں فائر برگیڈ کے متعلق جانکاری اور نمائش کا اہتما م کیاگیا۔

اس موقع پر فائر برگیڈ تھانہ افسر این رمیشن نے بتایاکہ گھروں میں پکوان گیس سلینڈر کے استعمال کے دوران چوکنا رہیں، چارجنگ پر لگائے ہوئے موبائیل کا استعمال کرنے سےخطرے کو دعوت دینا ہے۔ ایسے موقعوں پر کچھ احتیاط ضروری ہوتاہے جس کی نمائش آپ طلبا دیکھیں ، سیکھیں اور اس پر عمل کرنے  کی تلقین کی۔

اس کے بعد آگ بجھانے کے کتنے طریقے ہوسکتے ہیں ان سب طریقوں کو باقاعدہ عملی طورپر نمائش کرتے ہوئے طلبا کو جانکاری دی گئی ۔ امبیڈکر یوتھ سنگھا کے صدر لکشمن موگیر، نائب صدر موہن موگیر، سندھو یووتی سنگھا کی صدر لکشمی نائک، اسکول ترقی بورڈ کے صدر سبرائے نائک، سی آرپی شویتا، کرشنا موگیر، صدر مدرس دیوپا موگیر وغیرہ موجود تھے۔


Share: