بھٹکل ،17؍جنوری (ایس او نیوز) جالی پٹن پنچایت علاقے میں بجلی کنکشن کے لئے نقلی نو آبجکشن سرٹفکیٹ (این او سی) جاری کرنے والے اہلکار کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔
گرفتار کیے گئے پٹن پنچایت کے اہلکار اسماعیل گُبّی پر الزام ہے کہ اس نے نقلی این او سی جاری کرنے کے لئے پٹن پنچایت کی مہر اور چیف آفیسر کی جعلی دستخط کا استعمال کیا ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ کچھ دن پہلے مدینہ کالونی علاقہ میں پنچایت کی اجازت لیے بغیر تعمیر کی گئی ایک عمارت کو بجلی کنکشن فراہم کرنے کے لئے این او سی جاری کی گئی تھی جس پر غیر مجازی طور پر پٹن پنچایت کی مہر لگائی گئی ہے اور چیف آفیسر کی جعلی دستخط کیے گئے ہیں ۔ اسی طرح گُڈ لک روڈ پر بھی غیر مجازی طور پر تعمیر کی گئی ایک عمارت میں بجلی کنکشن کے لئے بھی نقلی این او سی جاری کی گئی تھی ۔
اس طرح نقلی این او سی جاری کیے جانے کے خلاف چیف آفیسر نے بھٹکل ٹاون پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسماعیل کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اس کو عدالتی حراست میں بھیجا گیا ۔