ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل سرپن کٹہ میں  منعقد ہوابھینسوں کی دوڑ کا مقابلہ ؛ جنوبی کینرا ، اڈپی اور شمالی کینرا کے مختلف تعلقہ جات سے لوگوں نے لیا حصہ

بھٹکل سرپن کٹہ میں  منعقد ہوابھینسوں کی دوڑ کا مقابلہ ؛ جنوبی کینرا ، اڈپی اور شمالی کینرا کے مختلف تعلقہ جات سے لوگوں نے لیا حصہ

Mon, 07 Dec 2020 13:14:38    S.O. News Service

بھٹکل،7؍دسمبر (ایس او نیوز) جنوبی کینرا، اڈپی اور ضلع شمالی کینرا کے مختلف مقامات پر دیہی کھیل کود کے طور پر  بھینسوں کی دوڑ کے مقابلے(کمبلا)  بڑے جوش و خروش سے منائے جاتے ہیں۔ بھٹکل تعلقہ کے سرپن کٹے  علاقے میں واقع ایلوڈی کوور میں بھی قدیم زمانے سے بھینسوں کی دوڑ کے مقابلےمنعقد ہوتے آئے ہیں۔

امسال لاک ڈاؤن کے بعد اس علاقے میں پہلے کھیل کود کے مقابلے کے طور پر بھینسوں کی دوڑ منعقد کی گئی جس میں جنوبی کینرا ، اڈپی اور شمالی کینرا کے مختلف تعلقہ جات سے لوگوں نے بھینسوں کے ساتھ شرکت  کی۔ اس کمبلا مقابلے کا افتتاح کرتے ہوئے گاؤں کی ایک سنیئر ہستی گوئیدپّا ناگپّا نائک نے کہا کہ ایلوڈی کوور میں بھینسوں کی دوڑ کے مقابلے بہت ہی قدیم زمانے سے منعقد ہوتے آئے ہیں۔ دیہی کھیل کود اور ثقافت کو زندہ رکھنے کی جب بات آتی ہے تو  کمبلاجیسے کھیلوں کے انعقاد میں تعاون کیا جانا ضروری ہوتا ہے۔

تختے کے ساتھ دوڑ کے مقابلے میں پسنگ  ہیبار کے بھینسے نے اول مقام حاصل کیا جبکہ  گنیش نائک ہولگدّےکے بھینسے نے دوسرا اور نندیّا ماستیّانائک کے بھینسے نے تیسرا مقام حاصل کیا۔اسی طرح رسی کے ساتھ دوڑ کے مقابلے میں ایچ این نواس پینوپال کے بھینسے نے اول، دیپا شریش نارائن  دیواڈیگا بیندورکے بھینسے نے دوسرا اوروینکٹیش پجاری بیندور کے بھینسے نے تیسرا مقام حاصل کیا۔


Share: