ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل سرکاری اسپتال میں رابطہ سوسائٹی کے زیر اہتمام پوسٹ مارٹم روم کا سنگ بنیاد

بھٹکل سرکاری اسپتال میں رابطہ سوسائٹی کے زیر اہتمام پوسٹ مارٹم روم کا سنگ بنیاد

Tue, 15 Feb 2022 20:19:03    S.O. News Service

بھٹکل:15؍ فروری (ایس اؤ نیوز) تعلقہ سرکاری اسپتال میں رابطہ سوسائٹی کے زیراہتمام مردہ گھر یا پوسٹ مارٹم روم کے لئے سنگ بنیاد رکھی گئی جس کی لاگت چھ لاکھ روپئے سے زائد بتائی گئی ہے۔ 

اس موقع پر تعلقہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت نے بتایا کہ رابطہ سوسائٹی کی طرف سے پہلے جو پوسٹ مارٹم روم تعمیر کرکے دیا گیا تھا، اُس کے قریب ہی ڈیالوسس بلاک  اور بچوں کو ٹیکہ لگانے کا بلاک ہے۔ ہم محسوس کررہے تھے کہ جو لوگ بچوں کو لے کر آتے ہیں یا جو لوگ ڈیالسیس کے لئے آتے ہیں تو اُن کی نظر سیدھے پوسٹ مارٹم روم پر جاتی ہے، وہاں پرنعش رکھی ہوتی ہے یا لوگ نعش لے کر آتے جاتے رہتے ہیں جس کو دیکھ کراسپتال میں علاج کےلئےآئے ہوئے مریض ایک طرح کی بے چینی محسوس کررہے ہیں، دوسری بات یہ کر اسپتال کا فریزر کا کمرہ پوسٹ مارٹم روم سے کافی فاصلے پرہے، جس کی وجہ سے نعش کو فریزر روم سے پوسٹ مارٹم روم میں لے جانے میں بھی دشواری پیش آتی تھی ایسے میں ضروری ہوگیا کہ پوسٹ مارٹم روم کو فریزرروم کے قریب اور اسپتال میں آنے والے مریضوں کی نظروں سے تھوڑا ہٹ کر الگ جگہ پر قائم کیا جائے، اسی مقصد کے تحت ہم نے رابطہ سوسائٹی سے رابطہ قائم کیا اور اپنا مسئلہ بیان کیا تو ہمیشہ کی طرح اس بار بھی رابطہ والوں نے عوام کے وسیع مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا مردہ گھر تعمیر کرنے پر رضامندی ظاہر کی، اس موقع پر انہوں نے رابطہ سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا۔

رابطہ سوسائٹی کی جانب سے سنئیر اراکین جناب ابراہیم قاضیا، جناب محی الدین رکن الدین، جناب ایس جے ہاشم، جناب سمیر کے ایم، جناب مرتضیٰ رکن الدین، رابطہ کے خازن جناب جیلانی محتشم سمیت نامدھاری سماج کے قائد ایم آر نائک اور سماجی کارکن نثاراحمد ٹاپ و دیگر حضرات موجود تھے۔

 


Share: