ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل فاریسٹ افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ لےکر اتی کرم داروں کی طرف سے میمورنڈم

بھٹکل فاریسٹ افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ لےکر اتی کرم داروں کی طرف سے میمورنڈم

Mon, 11 Nov 2019 21:21:25    S.O. News Service

بھٹکل:11؍نومبر(ایس اؤ نیوز)بھٹکل زونل فاریسٹ افسران اور ان کے ماتحت عملہ کی طرف  سے  فاریسٹ اتی کرم داروں کو لگاتار ہراساں کیاجارہاہے، متعلقہ افسران کے خلاف قانونی کارروائی کامطالبہ لےکر ضلع ارینیا حقو ہوراٹ ویدیکے کی جانب سے پیر کو سرسی کے چیف فاریسٹ آفیسر کو میمورنڈم دیاگیا ۔

بھٹکل تعلقہ میں فاریسٹ حق قانون کے تحت کل 8829عرضیاں داخل کی گئی ہیں، متعلقہ عرضیاں گرام ارینیا حق سمیتی کی جانب سے جانچ کرنے کے بعد محکمہ تحصیل اور فاریسٹ افسران کے سامنے جی پی ایس کاکام انجام دیاگیا ہے۔ اب جب کہ صرف  زمین کا منظورہونا باقی ہے اس مرحلے میں فاریسٹ افسران  اتی کرم داروں کو بے کار میں مسلسل پریشان کررہے ہیں،۔ جی پی ایس ہوئے جگہ کے متعلق کرناٹکا فاریسٹ قانون کے مطابق کریمنل کیس درج کرکے قانونی کارروائی کرنا قابل مذمت  ہونے کی بات میمورنڈم میں کہی گئی ہے۔ ضلع ارینیا حقو ہوراٹ ویدیکے کے اُدئیے نائک، ابراہیم بنی صاحب سید، عبدالقادر مردان صاحب ، منجوناتھ کریپا  وغیرہ موجود تھے۔ سرسی کے چیف فاریسٹ آفیسر دفتر کے افسر پردیپ نے میمورنڈم قبول کیا۔


Share: