بھٹکل:31؍دسمبر (ایس اؤ نیوز)یکم جنوری 2021 بروز جمعہ بعد نماز عشاء ٹھیک ساڑھے نو بجے خلیفہ جامع مسجد بھٹکل میں مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کا سالانہ جلسہ منعقد ہوگا۔ عوام الناس سے وقت پر شرکت کرنے کی جماعت کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں اپیل کی گئی ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق جماعت کے سالانہ جلسہ میں جماعت کی سالانہ کارگزاری پیش کی جائے گی اور علماء کرام کے خطابات بھی ہونگے۔ جماعت کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں عوام الناس سے وقت پر شرکت کرنے کی پرخلوص درخواست کی گئی ہے۔