بھٹکل 10 فروری (ایس او نیوز) بھٹکل عثمان نگر نیشنل ہائی وے 66 پر واقع مسجد طور کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا ہے جس میں مولانا عبدالعظیم قاضیا ندوی صدر اور جناب جلال کاسرکوڈ جنرل سکریٹری کے عہدہ پر منتخب ہوئے ہیں۔ 25 ممبران پر مشتمل مسجد طور کی انتظامیہ میں جناب عبدالروف نائطے نائب صدر، عرفان جوباپو نائب سکریٹری، شفیق دامدا محاسب اور جاوید الوے خازن کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔
مسجد طور کی انتظامیہ کے لئے حال ہی میں انتخابات عمل میں آئے تھے جس کے ذریعے 16 ممبران کا انتخاب کیا گیا تھا، تحلیل شدہ انتظامیہ میں سے دو۔ اراکین کا پہلے ہی انتخاب ہوا تھا، صدر کے اختیار میں دو ممبران کو اب انتظامیہ میں شامل کیا جائے گا، جبکہ کمیٹی میں پانچ ٹرسٹی ہیں۔