ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کا 2روزہ ورکشاپ ؛ آج ہوا خوبصورت افتتاح : ماہرین کی شرکت

بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کا 2روزہ ورکشاپ ؛ آج ہوا خوبصورت افتتاح : ماہرین کی شرکت

Sat, 15 Apr 2017 20:22:14    S.O. News Service

بھٹکل:15/اپریل(ایس اؤنیوز)بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن بھٹکل کے زیر اہتمام 18سے 23سالہ عمر کے نوجوانون کے لئے منعقدہ نوجوان قیادت کے دوروزہ ورکشاپ کا نیشنل لیول شخصی تعمیر کے ماہر سید حبیب نے افتتاح کیا۔

افتتاح کے بعد نوجوانوں کو مخاطب کرتے  ہوئے سید حبیب نے کہاکہ نوجوانوں کو سب سے پہلے خود شناسی سے آشنا ہونا چاہئے، اپنی زندگی کو کس نہج پر آگے بڑھانا ہے، اُس طرف توجہ دینا ہے ، انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ  یہ دیکھ کر مایوسی میں مبتلا نہ ہوجائیں کہ  صرف دوسرے لوگ ہی کامیاب ہورہے ہیں، بلکہ یہ سوچیں کہ مجھ میں کیا صلاحیت ہے، میں کیا کرسکتاہوں اس طرح کا  شعور حاصل کرکے کامیاب قائد بن کر اُبھرے۔ 

فیڈریشن تعلیمی کمیٹی کے کنونیر جاوید حسین آرمار نے افتتاحی کلمات میں ورکشاپ کی غرض و غایت پیش کرتے ہوئے کہاکہ اکثر نوجوان بغیر مقصد کی زندگی گزار رہے ہیں، فیڈریشن کے ذریعے  اس طرح کا ورکشاپ منعقد  کرکے ہم  نوجوانوں کی زندگی کو ایک بہتر رخ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ورکشاپ کا ایک اور مقصد  آئی پی ایس اور آئی اے ایس امتحانات دینے کے لئے ان میں اعتماد پیدا کرنا بھی شامل ہے۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے جنرل سکریٹری عبدالواجد کولا نے تمام نوجوانوں اور مہمانوں کا استقبال کیا۔نہزان نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔  فیڈریشن کے صدر امتیاز ادیاور نے افتتاحی تقریب کی صدارت کی۔

بنگلور سے تشریف فرما سید حبیب کے بعددیگر مختلف ماہرین نے بھی نوجوانوں کو مختلف میدانوں کے متعلق جانکاری دیتے ہوئے انہیں آگے بڑھنے کی  ترغیب دی۔ ورکشاپ میں قریب 100نوجوان شریک رہے۔ کل اتوار کو بھی صبح سے شام تک ورکشاپ جاری رہے گا۔  جس کے بعد رات نو بجے نوائط کالونی تنظیم میدان میں عوامی اجلاس ہوگا جس میں مشہور مورخ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ماہر ڈاکٹر رام پنیانی سمیت مختلف ماہرین خطا ب کریں گے۔ پروگرام  کا لائیوٹیلی کاسٹ ساحل آن لائن پر کیا جائے گا۔

پروگرام کو لائیو دیکھنے کے لئے قارئین سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ پہلی فرصت میں یوٹیوب پر ساحل آن لائن وڈیو چینل http://youtube.com/sahilonlinevideo   پر کلک کرکے  سبسکرائب (Subscribe)  بٹن کو دبائیں۔ ایسا کرنے کی صورت میں کوئی بھی پروگرام لائیو کرتے ہی آپ کے موبائل پر مسیج موصول ہوگا، اسی طرح کوئی بھی نئی وڈیو یا بریکنگ نیوز پیش کئے جانے پر بھی آپ  کو اُسی وقت معلوم جائے گا۔

WhatsApp_Image_2017-04-15_at_5_45_48_PM_(1).jpeg


Share: