ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں انگلش لینگویج اسوسی ایشن کے نئے عہدیداران کے انتخابات: شری دھرشیٹھ صدر منتخب

بھٹکل میں انگلش لینگویج اسوسی ایشن کے نئے عہدیداران کے انتخابات: شری دھرشیٹھ صدر منتخب

Mon, 11 Jul 2016 20:59:07    S.O. News Service

بھٹکل:11/ جولائی(ایس او نیوز(بھٹکل تعلقہ انگریزی زبان اساتذہ اسوسی ایشن کے سال 2016-2017کے نئے عہدیداران کی حلف برداری اور ورکشاپ کا انعقاد شرالی کے جنتا ودھیالیہ میں منعقد ہوا۔

تعلیمی افسر ایس پی بھٹ نے ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ بی ای اؤ وینکٹیش پٹگار کی رہنمائی میں منعقدہ پروگرام میں ایس  پی بھٹ کی نگرانی میں عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا۔ انگلش سکینڈلینگویج کلب صدر کے طورپر سرکاری ہائی اسکول جالی کے استاد شری دھر جی شیٹھ ، نائب صدر کے طورپر بھٹکل نیو انگلش ہائی اسکول کی انیتا پنڈت، اسلامیہ اردو اینگلو ہائی اسکول کے منیر احمد سکریٹری ، پرشانت نائک جوائنٹ سکریٹری، اشوک نائک بطور خازن منتخب کئے گئے۔ انگلش فسٹ لینگویج کلب صدر کے طورپر بینا وئیدیا انٹرنیشنل اسکول کے روی کرن کائی کنی منتخب ہوئے۔ انگلش لینگویج اسوسی ایشن کے صدر شری دھر شیٹھ ، سکینا بھٹ نے موقع کی مناسبت سے خطاب کیا۔ چندرشیکھر نے رپورٹ کی خواندگی کی۔ ڈائس پر جمیل احمداور روی کرن کائی کنی موجود تھے۔ سینٹ تھامس ہائی اسکول کے سیجو ورگیس نے استقبال کیا تو ودھیابھارتی کی دیپیکا نے شکریہ اداکیا اسوسی ایشنکے سکریٹری منیر احمد نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔


Share: