ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں انگن واڑی ملازمین کا احتجاج؛ اے سی دفتر تک نکالی گئی ریلی

بھٹکل میں انگن واڑی ملازمین کا احتجاج؛ اے سی دفتر تک نکالی گئی ریلی

Tue, 20 Dec 2016 20:33:04    S.O. News Service

بھٹکل:20 /ڈسمبر  (ایس او نیوز)گذشتہ 40 سالوں سے آنگن واڑی ملازمین اعزازی مشاہیرہ کی بنیاد پر کام کررہے ہیں،انہیں مستقل روزگارفراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج انگن واڑی ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کی معرفت سے حکومت کے نام میمورنڈم پیش کیا۔ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ بھلے کم تنخواہ ہی سہی مگر مستقل کام پر ملازمین کو متعین کیا جائے، اور زندگی کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

سرکٹ ہاؤس کے صحن سے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر دفتر تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ گوا، تلنگانہ ، آندھراپردیش  ، کیرلا ، ہریانہ ، پنجاب ، پانڈیچری ، تمل ناڈو ریاستوں کو آنگن واڑی ملازموں کو جو تنخواہیں دی جارہی ہیں اسی کو حکومت مان کر نافذ کرے۔ آنگن واڑی ملازمین کو کم سے کم مزدور ی کے تحت لایاجائے ، آنگن واڑی کی ناظمہ کے عہدے کو 100فی صد کارکنان مہیا کرنے سمیت کل 17مطالبات کو اپیل میں تحریر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سی پی آئی ایم کے لیڈر سبھاش کوپی کر ، آشا بھٹ ، امبا بھوانی ، سدھا نائک، شانتی موگیر وغیرہ موجودتھے۔


Share: