بھٹکل 7/فروری (ایس او نیوز) یہاں بندر روڈ پرایک آٹو رکشہ پلٹی کھانے کی نتیجے میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کنداپور لے جایا گیا ہے۔
حادثہ جمعہ کی شام کو پیش آیا جب مخدوم کالونی کراس کے قریب بندر روڈ پر آٹو بے قابو ہوکر اُلٹ گیا اور ڈرائیور کے اوپر ہی گرگیا۔
زخمی ڈرائیور کی شناخت محمد الیاس بیری (50) کی حیثیت کی گئی ہے۔