ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں بجلی کا تار چھونے سے چھ سالہ بچی جاں بحق

بھٹکل میں بجلی کا تار چھونے سے چھ سالہ بچی جاں بحق

Mon, 01 Jul 2019 21:55:48    S.O. News Service

بھٹکل یکم جولائی (ایس او نیوز) یہاں  کارگیدے کے قریب ہورلی سال میں پیش آئے ایک المناک حادثہ میں ایک چھ سالہ بچی جاں بحق ہوگئی جس کی شناخت خوشی بنت ایشور نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ہورلی سال کے سرکاری اسکول کی اول درجہ کی طالبہ خوشی  پیر شام قریب چھ بجے  ٹیوشن کے لئے گھر سے نکلی تھی  راستے میں ایک جگہ جہاں پانی کا بہاو کافی زیادہ تھا پیر رکھتےہی بجلی کا جھٹکا لگنے سے وہیں  ہلاک ہوگئی۔

کہاجارہاہے کہ  متعلقہ پانی کے اندر بجلی کی تار گری  ہوئی تھی اور پانی میں پیر رکھتے ہی پھول سی اس  بچی  کو بجلی کا جھٹکا لگا اور وہ وہیں جاں بحق ہوگئی۔

بتایا جارہا ہے کہ  جانوروں کو کمپاونڈ میں آنے سے روکنے کےلئے ایک  آئیبیکس بیٹری کی تار متعلقہ علاقہ سے  گذررہی تھی، ایسا کہا جارہا ہے کہ    بیٹری کا تار بارش سے جمع شدہ پانی میں سے گذرنے کے دوران بچی اُس کی    زد میں آگئی۔  پولس اس بات کی چھان بین کررہی ہے کہ آیا بیٹری کا تار  پانی میں گرا ہوا تھا یا الیکٹرک وائر پانی میں گرنے سے  یہ حادثہ پیش آیاہے۔

بچی کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال لےجایا گیاہے۔ 

بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

 


Share: