ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں بھی کارگل وجیوتسوا منایا گیا:شہر کے مختلف اسکول اور کالجوں کے طلبا کی ریلی

بھٹکل میں بھی کارگل وجیوتسوا منایا گیا:شہر کے مختلف اسکول اور کالجوں کے طلبا کی ریلی

Wed, 26 Jul 2017 18:02:53    S.O. News Service

بھٹکل:26/جولائی (ایس اؤنیوز)شہر میں ملکی سرحد پر پاکستان کےخلاف کارگل جنگ میں جیت حاصل کئے جانے کی یادداشت میں ترنگا ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔ بھٹکل سرکاری پی یو کالج ، شری گرو سدھیندرا کالج، سدھارتھ کالج کے طلبا بھارت کا ترنگا ہاتھوں میں تھامے نچل مکی وینکٹ رمن مندر تک ریلی نکالی ۔ ریلی کے دوران ملک اور فوجیوں کے حق میں نعرے لگائے گئے۔

آسارکیری میں منعقد ہ پروگرام میں موظف فوجیوں کی تہنیت کی گئی ۔ لکشمن پائی ، سی پی آئی سریش نایک، پرکاش ملپے ، پانڈورنگا نائک، دھنیا کمار جین وغیرہ موجود تھے۔


Share: