بھٹکل :22/اکتوبر(ایس او نیوز)تعلقہ کے شرالی الویکوڑی شری درگاپرمیشوری ہال میں اترکنڑا بہروں کے اسوسی ایشن کا رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے افتتاح کیا۔
افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی نےکہاکہ بہروں اور گونگوں کے متعلق فکر کرنا ضروری ہے، سرکاری منصوبہ جات سماج کے بالکل آخری فرد تک پہنچانے کی کوشش کررہاہوں، آئندہ دنوں میں بہروں کے ماہانہ وظیفہ میں اضافہ کے لئے کوشش کی جائے گی۔
بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر رمیش نے اسوسی ایشن کے ذریعے متعلقہ افراد کی مانگیں پوری ہونے کی خواہش ظاہر کی۔ ضلع پنچایت ممبر البرٹ ڈیکوستھا نے بات کر تے ہوئے کہا کہ بہروں میں جو اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں وہ بھی روزگار سے محروم ہیں، اس تفریق کو ختم کرنے کی انہوں نے مانگ کی ۔ ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر نے پروگرام کی صدارت کی۔ فاریسٹ ڈگری کالج سرسی کے ڈاکٹر امیش مکتمٹھ، کرناٹکا بہروں کے اسوسی ایشن کے اعزازی صدر کے ایچ شنکر، مندر انتظامیہ ممبر این جی دئیمنے ، صنعت کار بابو موگیر، کے ایس ایف ڈی بنگلورو کے نائب صدر ایس، پرسنا مورتی ، اے ڈی بی بنگلورو کے جنرل سکریٹری اے گنیش راؤ ، اے آئے ایس سی ڈی دہلی کے صدر آر سی ستین ، ضلعی صدر ہونیا موگیر، جنرل سکریٹری محمد یوسف موٹیا، صلاح کار روی راج چوکی منے وغیرہ موجود تھے۔ استاد شری دھر شیٹھ نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔