ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں جانوروں کی غیرقانونی سپلائی کا الزام : سواری سمیت 2پولس کی تحویل میں

بھٹکل میں جانوروں کی غیرقانونی سپلائی کا الزام : سواری سمیت 2پولس کی تحویل میں

Tue, 07 Feb 2017 18:30:02    S.O. News Service

بھٹکل:7/فروری    (ایس او نیوز) ٹاٹا ایس سواری کے ذریعے جانوروں کو شیرور  سے بھٹکل سپلائی کرنے کے دوران غیرقانونی سپلائی کا الزام عائد کرتے ہوئے پولس نے سواری سمیت 2لوگوں کو اپنی تحویل میں لئے جانے کا واقعہ مٹھلی کراس پر پیش آیا ہے۔

پولس نے جن لوگوں کو اپنی تحویل میں لیا ہے ان کی شناخت مدینہ کالونی ، بینڈے کان کے عبدول ابن رسول صاحب(24)اور گلمی بیللکھنڈ کے امیر جان ابن قادر صاحب شیخ (63)بتائی گئی ہے۔ ضبط شدہ جانوروں کی قیمت اندازاً 15000ہزار روپئے بتائی گئی ہے۔ بھٹکل شہری پولس تھانے میں کیس درج کرلینے کے بعد جانچ جاری ہے۔


Share: