بھٹکل:4/اگست(ایس او نیوز) پولس نے 12 مبینہ سنگھ پریوار کے کارکنوں کے خلاف معاملہ درج کرتے ہوئے ایک شخص کو آج گرفتار کیا اور عدالت میں پیش کیا، عدالت نے متعلقہ شخص کو ضمانت پر رہا کردیا۔ خیال رہے کہ بدھ کو جانور چوری کے الزام میں مبینہ سنگھ پریوار کے کارکنوں نے ایک شخصکی بری طرح پٹائی کرنے کے بعد اُس کو ننگا کرکے جلوس نکالا تھا،بعد میں پولس نے مداخلت کرتے ہوئے ملزم کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے ملزم کے خلاف چوری کا معاملہ درج کرتے ہوئے اُسے گرفتار کرلیا تھا،اس معاملے میں بھٹکل ٹائون پولس تھانہمیں 12افراد کے خلاف کیس درج کیا گیاہے۔
پولس ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق سنگھ پریوار کے متحرک کارکن ، چوتھنی کے کیشوؤ سنکپا نائک ، منجو ، ناگراج سمیت کل 12افراد کے خلاف آئی پی سی سیکشن 107،323،324،504،341کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہغیر انسانی سلوک کے شکار شیکھرنائک کو مقامی سرکاری اسپتال میں علاج کرانے کے بعد عدالت میں پیش کرتے ہوئے اسے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ البتہ پٹائی معاملے میں کیشوؤنائک کو گرفتار کرتے ہوئےاُسے ضمانت پر رہا کیا گیا ہے، ایس آئی ، ریوتی کی نگرانی میں جانچ جاری ہے۔