ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں جے آئی ایچ شعبہ خواتین و جی آئی اؤ کے اشتراک سے سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت میں احتجاجی جلسہ کا انعقاد  

بھٹکل میں جے آئی ایچ شعبہ خواتین و جی آئی اؤ کے اشتراک سے سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت میں احتجاجی جلسہ کا انعقاد  

Fri, 27 Dec 2019 19:13:35    S.O. News Service

بھٹکل:27؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)سی اے اے اور این آر سی کو لے کر ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں مردوں اور خواتین دستور بچاؤ اور دستوری حقوق کو لےکر جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسی کے تحت جماعت اسلامی ہند بھٹکل کی شعبہ خواتین اور گرلس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا بھٹکل شاخ کے اشتراک سے رابطہ سوسائٹی کے ہال میں سی اے اے اور این آرسی کی مخالفت میں احتجاجی جلسہ کا انعقاد کیا۔

خواتین سے جمعہ مسجد امیر حمزہ ؓ کے خطیب مولانا محمد اقبال نائطے ، جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے امیر مقامی انجنئیر حافظ نذیر احمد اور شعبہ خواتین اترکنڑا ضلع کی ناظمہ محترمہ نبیرہ محتشم نے خطاب کرتےہوئے سی اے اے اور این آر سی کے متعلق اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ہند بھٹکل کی ناظمہ محترمہ ساجدہ انجم، جی آئی اؤ کی صدر عائشہ تقدیس وغیرہ موجود تھیں۔

26-bkl-01-nrc_caa_womens_protest_(2)1.jpeg


Share: