ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں حکومت کے اہم منصوبے ’’ ماتر پورنا‘‘ منصوبے کا ضلع پنچایت رکن البرٹ ڈیکوستھا کے ہاتھوں ا افتتاح

بھٹکل میں حکومت کے اہم منصوبے ’’ ماتر پورنا‘‘ منصوبے کا ضلع پنچایت رکن البرٹ ڈیکوستھا کے ہاتھوں ا افتتاح

Mon, 02 Oct 2017 19:24:46    S.O. News Service

بھٹکل:2/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)اترکنڑا ضلع محکمہ خواتین و اطفال کاروار کے زیر اہتمام تعلقہ کے یلووڑی کوؤور گرام پنچایت سے متصل آنگن واڑی مرکز میں مرکزی حکومت کے ’’ماتر پورنا (مکمل ماں )‘‘نامی اہم منصوبے کے پروگرام کا ضلع پنچایت ممبر البرٹ ڈیکوستھا نے افتتاح کیا۔

افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حاملہ عورتوں اور نوزائیدہ بچوں کو مقوی غذا فراہم کرنےکے اہم مقاصد کو لےکر یونیسف کے تعاون سے مرکزی حکومت نے اس منصوبے کو جاری کیا ہے۔ حاملہ عورتوں کو انڈے ، سبزی ، ترکاری فراہم کئے جانے کے ساتھ ساتھ میڈیکل جانچ کی سہولیات بھی مہیا کی گئی ہے۔ منصوبے کا اطمینان بخش نفاذ ہونا ہے تو آنگن واڑی کا عملہ نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے۔ مائیں اس منصوبے سے خاطر خواہ استفادہ کرتےہوئے ایک صحت مند معاشرے کی تعمیر میں معاون ہونےکی اپیل کی۔

ضلع پنچایت ممبر سندھو بھاسکر نائک نے خطاب کرتےہوئےکہاکہ غیر مقوی اغذیہ کی وجہ سے حاملہ اور نوزائید بچوں کی اموات پر روک لگانے کے لئے یہ منصوبہ معاون ہونے کی بات کہی۔ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ایم این منجوناتھ نے صحت مند بچے کا جنم اور حاملہ عورتیں طاقت ور غذا سے محروم نہ ہونے کی فکرکو لے کر یہ منصوبہ تشکیل دئیے جانے کی بات کہی۔ تعلقہ پنچایت نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا نے پروگرام کی صدارت کی۔ تعلقہ پنچایت اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن وشنو دیواڑیگا، ممبران جئے لکشمی گونڈ، نگم ممبر شئیلندر گوڈا، دیوی داس آچاری نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔ اے پی ایم سی صدر گوپال نائک،تعلقہ پنچایت ممبران مہابلیشور نائک ، ہنومنت نائک، ہیسکام ڈائرکٹر منجوناتھ نائک کراولی موجود تھے۔ بھٹکل محکمہ خواتین واطفال کی منصوبہ جات افسر سوشیلا نے استقبال کرتے ہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے تو آنگن واڑی کی نگراں کار شاردا نائک نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ آنگن واڑی کی کارکن جانکی نے شکریہ اداکیا۔ منجولا نے پرارتھنا کی۔


Share: