ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں ریاستی سطح کا صحافتی اجلاس: اولین بھٹاکلنک ایوارڈ سے دو صحافیوں کی ہوگی تہنیت

بھٹکل میں ریاستی سطح کا صحافتی اجلاس: اولین بھٹاکلنک ایوارڈ سے دو صحافیوں کی ہوگی تہنیت

Mon, 07 Nov 2016 19:13:30    S.O. News Service

بھٹکل:7/نومبر (ایس او نیوز)کرناٹکا جرنالسٹ اسوسی ایشن اور انڈین جرنالسٹ اسوسی ایشن سے رجسٹرڈشدہ بھٹکل جرنالسٹ اسوسی ایشن کے زیر انتظام کاروار ضلع مرکزی ورکنگ جرنالسٹ اسوسی ایشن کے اشتراک سےنومبر 26اور 27کو ریاستی سطح کا صحافتی اجلاس ، بھٹا کلنک ایوارڈ اور ریاستی ایگزکیٹیو بورڈ کی میٹنگ کا انعقاد ہوگا۔

بھٹکل کے کملاوتی رام ناتھ شانبھاگ ہال میں منعقد ہونےو الے جرنالزم کنونشن کے متعلق  ریاستی صدر مرگیش شیو پوجی ، ضلعی صدر ٹی بی ہری کنت اور مقامی صدر وشنو دیواڑیگا نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے پریس ریلیز جاری کی ہے۔ حالیہ دنوں میں جمہوریت کے چوتھے ستون صحافت اورصحافیوں  پرمسلسل  حملے اور قتل جیسے واقعات پیش آرہے ہیں۔ متعلقہ اجلاس میں صحافیوں اور اخبارات جن تکالیف ، پریشانیوں اور مسائل سے دوچار ہیں اس کے متعلق سوچ بچار کیاجائے گا۔ اس کے علاوہ میڈیا  اپنی ذمہ داریوں کو مزید سرگرمی سے ادا کرنے کے سلسلے میں غور و فکر ، رہنمائی ، صلاح ومشورے جیسے خصوصیات کا حامل ہوگا ۔

حالیہ دنوں  میں چمیلی کی خوشبو کے لئے ساری دنیا میں مشہور بھٹکل بے تکی ، بے بنیاد مسائل کو لے کر داغ دار کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، بھٹکل کے نام سے عوام میں جو تذبذب ہے اس کو دورکرنے کے لئے بھی یہ اجلاس تاریخی لحاظ سے مشہور بھٹکل کی قدیم روایات اور جدید تہذیب ، ہمہ لسانی ثقافت ، ماحول کیسا ہے روشنی ڈالے گا، اور اس کو عوامی سطح پر پھیلاتے ہوئے بھٹکل کے متعلق غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لئے یہ اجلاس منعقد کیا جانےکی بات کہی ہے۔

اجلاس میں صحافتی میدان میں بے لوث خدمات انجام دینے والے اترکنڑا ضلع کے دو صحافیوں کو بھٹکل کرناٹکا جرنالسٹ اسوسی ایشن کی طرف سے اولین ایواڑ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سمینار، ہمہ لسانی مشاعرہ ، ضلع کے بزرگ صحافیوں اور مقامی اخبارات کے مدیران ، مختلف میدانوں میں خدمات انجام دینے والوں کی تہنیت کی جائے گی۔ اجلاس میں انڈین جرنالسٹ اسوسی ایشن کے قومی صدر پنڈ ت جی سمیت مختلف اخبارات کے مدیران ، الکٹرانک میڈیا کے رپورٹر، ذمہ داران سمیت ریاست اور بیرونی ریاست کے 500سے زائد صحافی شریک ہونگے۔ بھٹکل چمیلی کی خوشبو ، گریسال چاول کی گھم گھم اور مچھلی کی لذت ہر طرف پھیلانے کی بات کہی ہے۔


Share: