بھٹکل :10؍فروری(ایس اؤ نیوز)فاریسٹ اتی کرم زمین پر رہائش پذیر مکینوں کے گھروں کی مرمت، درستی ، دوبارہ تعمیر اور تجدیدکاری کو لےکر فاریسٹ افسران کی طرف سے خوف پیدا کرنے کے خلاف گزشتہ 5-6مہینوں سے اتی کرم دار کئی احتجاجات ، میٹنگ وغیرہ منعقد کرتےہوئے افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی مانگ کرتے رہے ہیں۔ اور اس سلسلے میں فاریسٹ محکمہ کے چیف آفیسر اور ضلع انتظامیہ کو شکایت بھی سونپی گئی تھی۔ شکایت کو لے کر سی سی ایف کی ہدایات پر سرسی کے اے سی ایف رگھو نے پیر کو بھٹکل کا دورہ کرتےہوئے حالات کا جائزہ لیا۔ ہوناور کے ڈی ایف اؤ گنپتی ، اے سی ایف سدرشن ، آر ایف اؤ سویتا دیواڑیگا، ہوراٹ ویدیکے کے ضلع صدر رویند رنائک، ضلع سنچالک دیوراج گونڈ، محمد علی ، مادیو نائک ، رامانائک وغیرہ موجود تھے۔