ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں شمس اسکول کے گرلس سیکشن میں حنا قاضیا اور خدیجہ رکن الدین کو ملا نجم اخوان کا گولڈ میڈل

بھٹکل میں شمس اسکول کے گرلس سیکشن میں حنا قاضیا اور خدیجہ رکن الدین کو ملا نجم اخوان کا گولڈ میڈل

Thu, 29 Dec 2016 19:52:37    S.O. News Service

بھٹکل:29/ڈسمبر(ایس او نیوز) شمس انگلش میڈیم اسکول کے گرلس سیکشن میں حنا بنت محمد یوسف قاضیا اور خدیجہ ظہیٰ بنت عبدالرحمن رکن الدین کو اس بار اُن کی بہترین تعلیمی پرفارمینس پرنجم اخوان کے گولڈ میڈل سے نوازا گیا، بتایا گیا ہے کہ حنا کو آئی سی ایس ای شعبہ میں ٹاپ کرنے پر اورخدیجہ رکن الدین کو ریاستی نصابی تعلیم پر ٹاپ کرنے پر اس اعزازسے نوازا گیا۔ 

اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر کاروار ڈپٹی کمشنر دفتر کی پروبیشنری آفسر فوزیہ ترنم (آئی اے ایس) نے خواتین سے مخاطب ہوتے ہوئے بچوں کی صلاحیتوں کو بے کار سڑنے نہ دینے کی تاکید کی اور کہا کہ یہ بچیوں کی مائوں اور اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں میں پائی جانے والی قابلیت اور صلاحیت کو ہر حال میں باہر نکالیں اور اُسے ملک و سماج کے لئے مفید بنائیں۔

پروگرام م یں کئی دیگر طالبات کوبھی مختلف ثقافتی و دیگر مقابلہ جات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر انعامات و اعزازات سے نوازا گیا۔ جلسہ کی صدارت اسکول صدر مدرس فہمیدہ ڈاٹا نے کی۔


Share: