بھٹکل:16/جنوری (ایس او نیوز)شوٹ کان کراٹے انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقد ہ پانچویں بین اسکول سطح کے کراٹے چمپئین شپ مقابلے میں شمس اسکول کے متعلم محمد اسماعیل راجا نے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے چمپئین منتخب ہوئے ہیں۔جبکہ سید محمد ایس جے رنر اپ قرار پائے ہیں۔ اسی طرح بندرہائی اسکول کی طالبہ نکھیتا کھاروی نے کراٹے میں اول مقام اورآنند آشرم کانونٹ اسکول کی روپا پی آر نے دوم مقام حاصل کیا ہے۔ اسی طرح بینا وئیدیا انٹرنیشنل اسکول کے کوچر سریش موگیر کی ٹیم نے اول مقام حاصل کیا ہے۔ متعلقہ مقابلہ میں 9اسکولوں کے 200سے زائد کراٹے کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔
چمپئین شپ کا افتتاح کاسکارڈ بینک کے نائب صدر ایشور این نائک نے کیا۔ اس کے بعد خطاب کرتے ہوئے گذشتہ 25سالوں سے بھٹکل سے دوردراز مقام پر بھی بچو ں کوکراٹے کی تربیت دینے میں مصروف شوٹ کان انسٹی ٹیوٹ اور اس کے استاد گرو واسو نائک کی ستائش کی۔ تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کے صدر آرکے بھٹ نے پروگرام کی صدارت کی۔ رنجن انڈین گیس ایجنسی کی مالکہ اور مٹھلی گرام پنچایت ممبر شیوانی شانتارام،کنڑا ساہتیہ پریشد بھٹکل کے صدر گنگادھر نائک، بلدیہ سابق ممبر کرشنا نائک نے بھی اس موقع پر اپنے تاثرات پیش کئے۔ ڈائس پر کراٹے ماسٹر سی راجن، واسو نائک موجود تھے۔