بھٹکل: 3؍نومبر (ایس او نیوز)شہر میں دیوالی کے موقع پر پھوڑے جانے والے پٹاخوں سے ہونے والی ہوا ئی اور صوتی آلودگی کے متعلق عوام میں بیداری پیدا کرنے چھوٹے چھوٹے معصوم طلبا نے ریلی نکالی ۔
صوتی آلودگی کوروکنے والے پلے کارڈ تھامے ودھیا بھارتی اسکول کے طلبا نے ریلی میں عوام کو متوجہ کرنےکی کوشش کی۔ ریلی میں طلبا کے ہاتھوں میں صوتی آلودگی بیداری پر مشتمل مختلف پلے کارڈس دیکھےگئے۔ اسکول کی صدر مدرسہ روپا کھاروی سمیت اسکول کی استانیاں موجود تھیں۔