ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں عمر رسیدہ خاتون ٹرین کی ٹکر سے ہلاک؛ پوسٹ مارٹم کرنے سے ڈیوٹی ڈاکٹر کا انکار

بھٹکل میں عمر رسیدہ خاتون ٹرین کی ٹکر سے ہلاک؛ پوسٹ مارٹم کرنے سے ڈیوٹی ڈاکٹر کا انکار

Thu, 04 Apr 2019 10:49:13    S.O. News Service

بھٹکل 4/اپریل  (ایس او نیوز) تعلقہ کے وینکٹاپور کے قریب  ریلوے   پٹری کراسنگ کے دوران اچانک تیز رفتار ٹرین  کے ٹکراجانے سے عمر رسیدہ خاتون کے چیتھڑے اُڑ گئے اور وہ برسرموقع ہلاک ہوگئی، واردات بدھ  کو پیش آئی ہے۔خاتون کی شناخت ہورلی سال کی رہنے والی جٹّما  درگپا نائک (82)  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے اُسے سنائی کم دیتا تھا، جٹّما ریلوے پٹری کو کراس کررہی تھی جس کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

 بتایا گیا ہے کہ لاش کو جب سرکاری اسپتال لے جایا گیا تو ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر جناردھن موگیر نے خاتون کا پوسٹ  مارٹم کرنے سے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ حادثہ مضافاتی  علاقہ میں پیش آیا ہے اور معاملہ بھی مضافاتی پولس تھانہ میں درج ہوا ہے، اس  کے  لئے مضافاتی علاقہ کے ڈاکٹر کے ہاتھوں پوسٹ مارٹم کیا جائے،  واقعے پر مہلوک خاتون کے رشتہ دار سمیت موقع پر موجود لوگ  سخت برہم ہوگئے  اور ڈاکٹر کے ساتھ  جھگڑا کرنا شروع کردیا، لفظی جھڑپوں کے  بعد  ڈاکٹر سویتا کامتھ نے  پوسٹ مارٹم کرنے پر رضامندی ظاہر کی، جس کے بعد معاملہ رفع دفع ہوگیا۔

 


Share: