ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں ماہی گیری کے دوران ماہی گیر سمندرمیں گر کر غرق

بھٹکل میں ماہی گیری کے دوران ماہی گیر سمندرمیں گر کر غرق

Tue, 23 Aug 2016 20:46:36    S.O. News Service

بھٹکل:23/اگست(ایس او نیوز)مچھلی کے شکار کے لئے روانہ ہونے والا ایک ماہی گیر توازن کھو کر غرقآب ہونے کا واقعہ منگل کو پیش آیا ہے۔غرق ہونے والے شخص کی شناخت وینکٹاپور کے مکین لوکیش گنیش بھنڈاری (32) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ لوکیش کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ ملپے کے ’’جئے شنکر ‘‘ نامی  بوٹ میں مزدوری کیا کرتاتھا۔ اس تعلق سے بھٹکل دیہی پولس تھانے میں کیس درج ہواہے۔


Share: