بھٹکل:26/ جولائی(ایس او نیوز) سرکاری زمینات کو اتی کرم کرکے قومی شاہراہ کنارے زندگی گزارنے والوں کوقومی شاہراہ کو فورلین میں منتقل کئے جارہے کاموں سےان کی تکالیف میں اضافہ دیکھا جارہاہے۔
فی الوقت قومی شاہراہ کی وسعت کاکام تیز رفتاری سے جاری ہے، اسی کے درمیان تعلقہ کے 25 اتی کرم داروں کو نکال باہرکرنےکی نوٹس بھی جاری کی گئی ہے، معاوضہ کی امید لگائے بیٹھے اتی کرم دار نوٹس کی وجہ سے کنگال ہوگئے ہیں، ان لوگوں نے بتایا کہ ہم لوگ گذشتہ 30-40سالوں سے سرکاری زمینات پر رہائش پذیر ہیں، ہماری کوئی اور دوسری جگہ نہیں ہے، اب تین چار دن میں گھروں کو خالی کرنےکی نوٹس جاری کی گئی ہے۔ معاوضہ ادا کئے بغیر اچانک نکال باہر کرنے کہا جارہاہے تو اس بارش کے موسم میں ہم جائیں بھی تو کہاں جائیں۔ اس سلسلے میں تحصیلدار وی این باڈکر نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ اتی کرم داروں کو معاوضہ دینے کا اختیار ہمارے پاس نہیں ہے، البتہ معاوضہ کے متعلق نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے ذریعے مرکزی حکومت کو پیش کش کی گئی ہے، حکومت کو ہی کوئی مناسب اقدام کرنا ہوگا،عوام امدادکے لئے ضلع نگراں کار وزیر دیش پانڈے اور رکن اسمبلی منکال وئیدیا سے اپیل کی تو وہاں سے اتی کرم داروں کے مسئلہ پر توجہ دینے کا تیقن ملنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔