بھٹکل :28؍دسمبر(ایس اؤ نیوز ) حکومت کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کرتےہوئے بھٹکل سرکاری اسپتال کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت کی قیادت میں افسران کی ٹیم نے تعلقہ کے مختلف پرائیویٹ کلنیکس پرچھاپہ ماری کرتےہوئے قانون کے خلاف کی جارہی سرگرمیوں کو بند کرنے کی تنبیہ کرتے ہوئے الوپیتھی دوائیوں کو ضبط کرلیا۔
شہر کےپھول بازار حدود کے گنیش کلنیک پر پہنچی افسران کی ٹیم نے وہاں کے ڈاکٹر پر لازمی سرٹیفکٹ کے بغیر قانون کی خلاف ورزی کرتےہوئے انجکشن اور الوپیتھی دوائیاں مریضوں کو دئیے جانےکے متعلق جانکاری حاصل کی۔ یہاں سے شرالی کے چتراپور روڈ پر واقع سُپردا کلنیک پہنچی جانچ ٹیم وہاں کے ڈاکٹر آیورویدا کی ڈگری رکھتےہوئے مریضوں کو الوپیتھی دوائیاں دئیے جانے پر تنبیہ کی اور کہا کہ صرف آیورویدا کی دوائیاں تقسیم کی جائیں۔ اس کے علاوہ جانچ ٹیم نے مختلف کلنیکس پر افسران پہنچ کر پرائیویٹ رجسٹریشن (کےپی ایم ای )، کلنیک کی سرگرمیاں، دوائیوں کے ذخیرے وغیرہ کی جانکاری حاصل کیں۔ اسی طرح آیورویدا کلنیک کی منظوری لےکر الوپیتھی کلنیک یا دوائیاں تقسیم نہ کرنے کی تاکید کی، آفسران نے تنبیہ دی کہ اگر دوبارہ قانون کی خلاف ورزی کی گئی یا الوپیتھی دوائیاں کلینک میں نظر آئیں تو کلنیک کو تحویل میں لےکر ضبط کرلیا جائے گا اور اس سلسلےمیں کوئی رعایت نہیں برتی جائےگی۔ اس تعلق سے تعلقہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت نے کہاکہ غیر رجسٹریشن کےالزام کا سامنا کررہے کلنیکس اور اسپتالوں پر چھاپے کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔