ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں پولس اہلکاروں کے  بچوں اور عورتوں کے درمیان کھیل مقابلوں کا انعقاد

بھٹکل میں پولس اہلکاروں کے  بچوں اور عورتوں کے درمیان کھیل مقابلوں کا انعقاد

Sun, 05 Jan 2020 21:01:23    S.O. News Service

بھٹکل:5؍ جنوری (ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے پولس میدان میں سی پی آئی ایم ایس پرکاش نے پولس اہلکاروں کے بچوں اورعورتوں کے کھیل مقابلوں  کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے کھیل مقابلوں میں شریک ہونے سے پولس پیشے سے وابستہ ملازمین و اہلکار وں کے دباؤ میں کمی ہوگی ۔ کمٹہ سی پی آئی پرمیشور گنگا ، ہوناور سی پی آئی وسنت آچاریہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

کھیل مقابلوں میں 450سے زائد پولس کے بچوں اور عورتوں نے حصہ لیا۔ اتوار کی شام انعامی تقریب کا انعقاد کیاگیا ۔ پی ایس آئی آنند مورتی نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ اے ایس آئی نوین بورکر نے سب کا استقبال کرتے ہوئےآخر میں شکریہ اداکیا۔ حوالدار ماروتی نائک نے نظامت کی۔ ڈائس پر پی ایس آئی ہنومنت کوڈگونٹی ، پی ایس آئی اپاجی گوندلی، پی ایس آئی لکّپا،پی ایس آئی ششی کمار ، پی ایس آئی نوین نائک، پی ایس آئی پُٹُّوسوامی ،پی ایس آئی اومکارپا وغیرہ موجود تھے۔


Share: