ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں پولس محکمہ کی طرف سے بیٹ نظام کا افتتاحی پروگرام

بھٹکل میں پولس محکمہ کی طرف سے بیٹ نظام کا افتتاحی پروگرام

Sat, 01 Apr 2017 19:23:55    S.O. News Service

بھٹکل:یکم اپریل(ایس اؤنیوز)  بھٹکل میں محکمہ پولس کا نئے سرے سے بیٹ سسٹم نافذ کرنے ایک پروگرام ترتیب دیا گیا جس کی افتتاحی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے بھٹکل ڈی وائی ایس پی شیو کمار نے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے بتایاکہ بھٹکل میں نئے سرے سے بیٹ سسٹم کو نافذ کیا گیا ہے عملہ کے لئے ضرورتی ہے کہ وہ اسی کے تحت اپنے کاموں کو انجام دیں، انہوں نے کہا کہ یہاں چند ایک عملے کو تکلیف ہوگی لیکن اس کو دور کرتے ہوئے مضبوط ارادوں کے ساتھ چلیں گے تو بہتر طور پر اپنے فرائض انجام دینا ممکن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سماج میں پولس محکمہ کا بہت اہم رول ہے، جس کاہمیں احساس رہنا چاہئے۔ پروگرام سنیچر کو پولس سمودیا بھون میں منعقد کیا گیا جس میں وجیا بینک کے موظف جنرل مینجر ایم آر نائک سمیت  دیہی پولس تھانہ اے ایس آئی نوین بورکر ، پولس عملہ شری پاد ،بھٹکل شہری پولس تھانہ سب انسپکٹر انپا موگیر، ایچ بی کوڈگونٹی ، دیہی تھانہ سب انسپکٹر ایم وی چنداور، کرائم برانچ ایس آئی منجپا، مرڈیشور تھانہ سب انسپکٹر سمیت محکمہ کا عملہ شریک تھا۔اس موقع پر کئی پولس اہلکاروں نے بھی اپنے اپنے تاثرات پیش کئے۔


Share: