ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں کل اتوار سے نہیں دیا جائے گا کورونا ٹیکہ؛ تعلقہ ہیلتھ آفسر نے جاری کی ریلیز

بھٹکل میں کل اتوار سے نہیں دیا جائے گا کورونا ٹیکہ؛ تعلقہ ہیلتھ آفسر نے جاری کی ریلیز

Sat, 05 Jun 2021 20:30:55    S.O. News Service

بھٹکل 5 جون (ایس او نیوز)   جمعہ اور سنیچر کو بھٹکل میں 45 سال سے زائد عمر والوں کو  کورونا کا ٹیکہ لگانے   کے دوران عوام کا ہجوم  جمع ہونے اور عوام کی طرف سے  کورونا ہدایات   پر عمل نہ کرنے کی شکایات سمیت انتظامیہ کی جانب سے  ٹیکہ لگوانے والے کے لئے مناسب انتظام نہ کئے جانے کی شکایات کے بعد  آج سنیچر کو  بھٹکل تعلقہ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر  مورتی راج بھٹ نے  پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ کل اتوار سے بھٹکل میں 45 سال سے زائد عمر والوں کو   کورونا ویکسین لگوانے کا سلسلہ بند کیا جارہا ہے۔

انہوں نے پریس ریلیز میں لکھا ہے کہ  کووڈ  ۔ ویکسین کی سپلائی بند ہوجانے کی وجہ سے  کل 6 جون سے  بھٹکل میں ویکسین نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ جیسے ہی ویکسین  دستیاب ہوگی، عوام الناس کو خبر دی جائے گی، اُس وقت تک  بھٹکل سرکاری اسپتال میں  ویکسین  دی نہیں دی جائے گی۔


Share: