بھٹکل:25؍مارچ (ایس اؤ نیوز) عالمی یوم ِ تپ دق (ٹی بی ) کی مناسبت سے تعلقہ بھر میں کووڈ-19 اور ٹی بی کے متعلق عوامی بیداری پیدا کرنےکے لئے مختلف محکمہ جات کے افسران سمیت این جی اؤز کے ساتھ بدھ کو ریلی کا اہتمام کیا گیا۔
بھٹکل کے شمس الدین سرکل پر اسسٹنٹ کمشنر محترمہ ممتا دیوی جی ایس نے ریلی کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد خطاب کرتےہوئے کہاکہ کووڈ کی دوسری لہر چل رہی ہے اس سلسلے میں عوام کے لئے ضروری ہے کہ وہ احتیاط برتیں ۔ عوامی جگہوں پر لازمی طورپر ماسک پہنیں۔ تحصیلدار ایس روی چندر،صحت عامہ افسر ڈاکٹر مورتی بھٹ، بی ای اؤ دیوی داس موگیر، چیف آفیسر دیوراج ، پرکاش شرالی ، مجلس اصلاح ونتطیم بھٹکل کے صدر ایس ایم سید پرویز وغیرہ موجود تھے۔ تعلقہ کے صحت عامہ محکمہ کا عملہ ، اسکاؤٹ اینڈ گائیڈس ، آشا کارکنان ، بھٹکل شہری سطح کے اساتذہ وغیرہ ریلی میں شریک تھے۔
شمس الدین سرکل سے نکل کر ریلی مین روڈ ہوتے ہوئے میونسپالٹی عمارت کے باہر پہنچ کر اختتام کو پہنچی۔