ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں ہائی ٹیک مچھلی مارکیٹ کا سنگ بنیاد؛ترقی کی کوئی حد نہیں : وزیر صنعت دیش پانڈے

بھٹکل میں ہائی ٹیک مچھلی مارکیٹ کا سنگ بنیاد؛ترقی کی کوئی حد نہیں : وزیر صنعت دیش پانڈے

Sun, 17 Jul 2016 20:52:41    S.O. News Service

بھٹکل:17/ جولائی(ایس او نیوز)پارٹیوں کی سیاست صرف انتخابات کی حد تک محدود ہونی چاہئے، ترقی کے لئے ذات پات، دھرم ، سیاست وغیرہ کو نہ دیکھا جائے۔ ترقی کی کوئی حد نہیں ہوتی، یہ باتریاستی کابینہ کے وزیر برائے بڑی صنعت کار آر وی دیش پانڈے نے کہی۔

وہ یہاں سنتے مارکیٹ کے قریب ساحلی ترقی بورڈ کے ذریعے تعمیر کئے جانے والی ہائی ٹک مچھلی مارکیٹ کے سنگ بنیاد پروگرام میں خطاب کررہے تھے۔ جمہوریت میں عوامی رائے کو ہی عزت دینی چاہئے۔ حزب مخالف کے رکن اسمبلی کو بھی اتنی ہی عزت ہے ، سماجی انصاف کے قیام اور سماجی ترقی کے لئے ہر ایک کو جو موقع میسر ہے اس کو استعمال کرے۔ ریاست میں جب سے کانگریس نے اقتدار سنبھالا ہے غریبوں کے متعلق کئی ایک پروگرام اور منصوبہ جات کو جاری کیا گیا ہے۔

ساحلی ترقی بورڈ کے صدر نویدیت آلوا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب سے بورڈ کا صدر بنا ہوں تب سے اترکنڑا ضلع میں کئی ایک ترقی جاتی کاموں کو انجام دیا ہوں۔ ضلع کے مختلف مقامات پر ہائی ٹیک مچھلی مارکیٹوں کے تعمیری کاموں کی شروعات کی گئی ہے ۔ ہوناور میں پل تعمیر کیا جارہاہے۔ اور کئی مقامات پر مقامی ارکان اسمبلی کے تعاون سے منصوبہ جات کو نافذ کیا گیاہے۔ رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع میں سب سے زیادہ امداد بھٹکل کو ملی ہے، محکمہ سیاحت سے 40کروڑ روپئے امداد جاری کی گئی ہے۔ بھٹکل کی چوطرفہ ترقی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے صرف اُڈپی اور مینگلور میں ہی زیادہ تر ترقیاتی کام جارہے تھے اور ہمارے ضلع میں کوئی کام نہیں ہوتا تھا، مگر اس بار آر وی دیش پانڈنے کے تعائون سے بھٹکل سمیت ضلع بھر میں کئی ترقیاتی کام انجام دئے جارہے ہیں۔ آگے بتایا کہ ضلع میں شرالی میں ہائی ٹیک مچھلی مارکٹ قائم ہوچکی ہے اور اب دوسری ہائی ٹیک مچھلی مارکٹ بھٹکل میں تعمیر کی جارہی ہے۔ 

ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر ، کرناٹکا مسالہ بورڈ صدر مزمل قاضیا، کاجو ترقی بورڈ صدر شمبھو گوڈا، بھٹکل اے سی چدانند وٹارے ، بھٹکل تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک، ہوناور تعلقہ پنچایت صدر انیا ، بھٹکل بلدیہ صدر منجما رویندر، نائب صدر ڈاکٹر سید سلیم، تعلقہ پنچایت نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا، ضلع پنچایت ممبران البرٹ ڈیکوستھا، پشپا نائک، دیپک نائک، سندھو بھاسکر نائک، تعلقہ پنچایت ممبران جئے لکشمی گونڈوغیرہ موجود تھے۔ ساحلی ترقی بورڈ کے سکریٹری ڈیسوزا نے استقبال کیا تو بھٹکل بلدیہ چیف آفیسر رمیش نے شکریہ اداکیا۔ شری دھر شیٹھ نے نظامت کی۔


Share: