بھٹکل:30/جون (ایس اؤنیوز)نیا ٹیکس نظام جی ایس ٹی کے نفاذ کو لے کر تعلقہ کے تاجرحضرات اور گاہک الجھن میں مبتلا ہیں ، مقامی تاجروں کو رجسٹریشن اور دیگر کاموں کے لئے شہر سے 40کلومیٹر دو ر ہوناور کا چکر کاٹنا پڑتاہے جس سے پورا دن خراب ہوجاتا ہے، ان مشکلات کو دیکھتے ہوئے بھٹکل میں ہی ٹیکس آفس قائم کرتے ہوئے ان مسائل کو ختم کرنے ناگریک ویدیکے بھٹکل نے اسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ کیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم سونپتے ہوئے ویدیکے نے کہاہے کہ بھٹکل کے تاجران ٹیکس اور دیگر معاملات کو لے کر پورا ایک ایک دن ہوناور میں گزارتے ہیں، جس سے کافی وقت بربادہورہاہے، ضلع میں سب سے زیادہ تجارتی ٹیکس بھٹکل سے ادا کیاجاتاہے۔ جی ایس ٹی جاری ہونے سے چھوٹے بیوپاری کنگال ہوگئے ہیں، انہیں زیادہ جانکاری اور معلومات کی ضرورت ہے ، بھٹکل میں ہی ٹیکس دفتر کھولیں گے تو تاجروں کے ساتھ دیگر افراد کو بھی سہولت ہوگی، ویدیکے اس سلسلے میں حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ بھٹکل میں ہی دفتر کا افتتاح کرکے بھٹکل کے عوام کو راحت پہنچائے۔ اس موقع پر ویدیکے کے اعزازی صدر وکیل دتاتریہ نائک، صدر پاسکل گومس، شیوکمار، اے این پائی ، عبدالرشید، شری دھر نائک، ناگیش دیواڑیگا وغیرہ موجود تھے۔