بھٹکل:6؍ جنوری (ایس اؤ نیوز) ہیبلے حنیف آباد میں بی بی مونٹیسری اور بی بی انگلش میڈیم اسکول کی نئی عمارت کا گرام پنچایت صدر این ڈی موگیر نے افتتاح کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ وومنس سنٹر کے زیر اہتمام بی بی مونٹیسری اور انگلش میڈیم اسکول کی شروعات سے علاقے کے عوام کو تعلیم حاصل کرنے میں سہولت ہوگی۔ اس کے علاوہ سنٹر کی جانب سے خواتین کو خود مختار بنانے کے لئے کئی ایک تربیتی کورسس بھی چلتے ہیں۔ ایک بہتر سماج کی تشکیل میں یہ سنٹر اہم رول ادا کرنے کی بات کہی۔ انہوں نے ہیبلے پنچایت کو وومنس سنٹر کی جانب سے عوامی خدمات کے لئے سواری مہیا کئےجانے پر بھی شکریہ اداکیا۔وومنس سنٹر کی صدر خدیجہ قاضی نے پروگرام کی صدارت کی۔ استانی آشا نائک نے نظامت کرتےہوئے آخر میں شکریہ کلمات ادا کئے۔ ڈائس پر بی ای اؤ منجی ایم آر، موظف لائبریرین نیل کنٹھ نائک، ہیبلے پنچایت نائب صدر ابوعلی، ممبران سید علی، صنعت کار عبدالباسط وغیرہ موجود تھے۔