ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل چوتنی میں نوجوان کی خودکشی

بھٹکل چوتنی میں نوجوان کی خودکشی

Mon, 11 Nov 2019 13:38:36    S.O. News Service

بھٹکل 11/نومبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے چوتنی میں ایک نوجوان نے  پھانسی دے کر خودکشی کرلی جس کی شناخت راجو مادیو نائک (30) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

خودکشی کی واردات اُس وقت پیش آئی جب گھر پر کوئی موجود نہیں تھا۔  گھروالوں نے جب واپس آکر دیکھا تو  اس کی نعش اندرونی کمرے میں  چھت سے لٹکی ہوئی تھی۔ راجو کو دو بھائی اور ایک بہن ہے، جبکہ اس کی ماں اور باپ بھی   جوان بیٹے کی موت پر صدمہ سے دوچار ہیں۔

بھٹکل ٹاون پولس نے موقع پر پہنچ کر  جائزہ لیتے ہوئے  معاملہ درج کرلیا ہے، اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاش گھروالوں کے حوالے کردی ہے۔ چھان بین جاری ہے۔


Share: