ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کا غریب نوجوان تلو فلم کا ڈائرکٹر

بھٹکل کا غریب نوجوان تلو فلم کا ڈائرکٹر

Mon, 20 Mar 2017 19:58:01    S.O. News Service

بھٹکل:20/مارچ(ایس اؤ نیوز) گذشتہ 12سال پہلے بھٹکل کے گورٹے سے نکل کر روزگار  کی خاطر بنگلورو بس کے ذریعے گاندھی نگر پہنچنے والے 17سالہ موہن نے آج مرحلہ ترقی کرتےہوئے  کنڑا فلمی دنیا میں بطور ڈائرکٹر اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہوگیاہے۔

بنگلورو کے گاندھی نگر میں اسی کی پہچان بنتی ہے جس کے پاس دھن دولت ہو، لیکن موہن اپنی دھن کا پکا تھا، شہر میں کسی سے شناسائی نہ ہونے کے باوجود کوشش میں لگارہا،فلمی دنیامیں جو بھی کام ملتا کرتارہا، پھر اس کے بھائی وینکٹیش کا تعاون ملتا رہا، اسی طرح ایک موقع پر کنڑا فلمی دنیا کے بڑے بڑے اسٹار پونیت، درشن ، دنیا وجئے کے فلموں میں معاون ڈائرکٹر کے طورپر کام کرنے کا موقع ملا۔ اب یہی موہن آستک شٹی اور ائیشوریا کی اداکاری والے تلو فلم ’’ چاپٹر‘‘فلم کو ڈائرکشن دیں گے۔ جو 5اپریل کو منگلورو ، ممبئی اور دبئی میں ریلیز ہوگی ۔ موہن کی کامیابی پر بھٹکل کے فن کاروں سمیت کئی لوگوں نے مبارکبادی دی ہے۔


Share: