ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کنڑا ساہتیہ پریشد کی جانب سے کنڑا مشاعرہ کا انعقاد

بھٹکل کنڑا ساہتیہ پریشد کی جانب سے کنڑا مشاعرہ کا انعقاد

Sun, 04 Nov 2018 19:03:19    S.O. News Service

بھٹکل: 4؍نومبر (ایس او نیوز) تعلقہ کنڑا ساہتیہ پریشد بھٹکل کی جانب سےمنے انگل دلی کاویتسوا( گھر کے صحن میں مشاعرہ )نامی پروگرام آسارکیری میں منعقدہوا۔ ساہتیہ پریشد کی مجلس عاملہ کے ممبر وینکٹیش نائک کی بیٹی کے جنم دن پر کنڑا مشاعرہ منعقد کیاگیا۔

مشاعرے میں مقامی شاخ کے صدر گنگادھر نائک نے خطاب کرتےہوئے کہاکہ ادب کا مقصد سبھوں کے حق کی حفاظت ہے۔ اس طرح کسی خصوصی تقریب کے موقع پر محبان ادب کو ایک جگہ جمع کرکے اپنے کلام سے ایک دوسرے کو متعارف کرانا مقصودہے۔ وہیں عوام کو ادب اور شاعری کی طرف انہیں راغب کرنا بھی ایک اہم مقصد ہونےکی بات کہی۔

مشاعرے میں پریشد کے اعزازی خازن شری دھر شیٹھ نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے اپنا کلام پیش کیا۔ اعزازی سکریٹری ایم پی بھنڈاری، ادیب سریش مرڈیشور، چندرپربھا کوڈیا نے اپنی نظموں کو پیش کرتے ہوئے عوام کو محظوظ کیا۔ وینکٹیش نائک نے استقبال کیا۔ استاد نارائن نائک نے نظامت کی۔ پروگرام میں بلدیہ کی افسر سوجیا سُمن ، ایم ایس نائک، گنپتی نائک، استاد آر ایس نائک اور خاندان والے موجود تھے۔


Share: