ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کی شاہراہوں پرآوارہ گردی کرنے والے جانوروں پر قابو پانے پولس محکمہ نے بھٹکل بلدیہ کو سونپی اپیل؛ خبر کا اثر

بھٹکل کی شاہراہوں پرآوارہ گردی کرنے والے جانوروں پر قابو پانے پولس محکمہ نے بھٹکل بلدیہ کو سونپی اپیل؛ خبر کا اثر

Wed, 26 Oct 2016 19:06:01    S.O. News Service

بھٹکل  :26/اکتوبر(ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ میں راہ گیروں اور سواریوں سمیت عوام کے لئے پریشانی کاباعث بن رہے آوارہ جانوروں  کے متعلق ضروری  کارروائی کو انجام دینے کا مطالبہ لے کر پولس محکمہ نے بھٹکل بلدیہ کو اپیل سونپی ہے۔

تعلقہ میں اور خاص کر شہری سطح پر آوارہ جانوروں سے جہاں سواریوں ، راہ گیروں اور عوام کو تکالیف کا سامنا ہے وہیں آوارہ جانوروں کی چوری ہونے کے نتیجے میں شہر میں کچھ تینظیموں کے کارکنخواہ مخواہ ہنگامہ بھی برپا کردیتے ہیں، اس سلسلے میں ساحل آن لائن پر شائع رپورٹ پر چوکنا ہوتے ہوئے پولس نے اس معاملے کے حل کی طرف قدم بڑھایا ہے اور بھٹکل بلدیہ سے کہا گیا ہے کہ اپنے حدود میں کسی جگہ پر پنگھوڑا(جانوروں کو باندھ کر رکھنے کی جگہ )تعمیر کریں اور وہاں ان آوارہ جانوروں کا انتظام کریں، اپیل میں اس بات کی بھی اپیل کی گئی ہے کہ جانوروں کے مالکان میں بیداری لانے کے لئے شہر میں اشتہاری مہم چلایاجائے۔  بھٹکل بلدیہ صدر محمد صادق مٹا نے اپیل وصول کی۔ بھٹکل شہری پولس تھانہ ایس آئی کوڈگونٹی موجود تھے۔

 


Share: